• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی اور صوبائی حلقوں میں اضافہ کیا جائے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ، سرور بازئی، سلیم قریشی، نسیم الرحمن و دیگر ممبران نے کہا ہے کہ مردم شماری کو بہانہ بنا کر مزید صوبے اور کوئٹہ شہر کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے قومی صوبائی اور لوکل باڈیز کے حلقوں میں اضافہ بے حد ضروری ہے قومی صوبائی اور لوکل باڈیز کے حلقوں کے اضافہ سے ہی ترقیاتی عمل میں اور روزگار، فنی کالجوں کی سیٹوں فنڈز میڈیکل، تعلیم،زراعت الغرض تمام ضروریات زندگی جس کی بلوچستان اور خصوصاً کوئٹہ شہر جو کہ لاوارث شہر ہے کو اشد ضرورت ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ صوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں اور تحصیل ہیڈ کوارٹروں میں ہسپتال ، بوائز کالج ، گرلز کالج سمیت ہر ضلع میں روڈ بجلی کیلئے گرڈ اسٹیشنوں کی کمی دور کرنا، بی ایریا میں امن وامان کو کنٹرول کرنے کیلئے نئے لیویز تھانوں کی تعمیر اور کوئٹہ شہر میں اور صوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں اور تحصیل کوارٹروں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دیناخصوصاً صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنر جعلی ڈومیسائل اور جعلی لوکل سرٹیفکیٹ کو دوبارہ چیک کیا جانا ضروری ہے ۔
تازہ ترین