کوئٹہ(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے عوام کی امید کی آخری کرن ہے جس طرح موجودہ حکومتوں اور چند خاندانوں نے پاکستان کو بے دردی سے لوٹا اس کا مکمل احتساب ہونا چاہئے ملکی دولت لوٹنے والے حکمران پاکستانی عدالتوں اور نیب کی تحقیقات سے کیوں بھاگ ر ہے ہیں نیب کے سامنے پیش نہ ہوکر نواز شریف اور ان کا خاندان عدالتی فیصلے کی توہین کررہا ہے بیان میں کہا گیا کہ بار بار تنقید کے باوجود صوبائی حکومت شہر میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے کوئٹہ شہر کا بڑا حصہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہے۔