بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں جس مقام پر پہنچی ہوں، وہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر حاصل کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق مس انڈیا و مس ورلڈ رہنے والی اداکارہ نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آئی تو کوئی ہاتھ پکڑ کر آگے لے جانے والا نہیں تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں 17 سال کی عمر میں ہی مشہور شخصیت بن چکی تھی، مجھے اس کے سوا کچھ یاد نہیں، میں نے مس انڈیا، مس ورلڈ کا خطاب جیتا، فضائی انجینئر بننے والی تھی کہ کسی اور شعبے میں آگئی اور پوری دنیا مجھے جاننے لگی ۔
پریانکا چوپڑا نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کی کوشش کی اس دوران میرے پاس تجربہ تھا اور نہ ہی کوئی ٹریننگ تھی اور نہ کوئی مدد کرنے والا تھا، صرف خود پر بھروسہ کیااور اپنے بل بوتے پر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی چلی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں کامیابی، ناکامی، خوشی، دکھ سب کچھ دیکھا لیکن یہ سب میرا اپنا تھا۔