• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے امدادی چیک تقسیم کئے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے سانحہ تفتان بازارخودکش حملے اور فائرنگ میں جان بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی شہک بلوچ اور ہزارہ قومی جرگہ کے قیوم چنگیزی بھی موجود تھے۔تین سال قبل تفتان بازار میں ہوٹل میں خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں25افراد جان بحق اور 28افراد ذخمی ہوئے تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے جان بحق افراد کے لواحقین میں دس لاکھ اور زخمی ہونے والے افراد میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر ہزارہ قومی جرگہ قیوم چنگیزئی کی جانب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے اس اقدام کو سراہا گیا۔
تازہ ترین