• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسچیانو رونالڈو نے پھر’یو ایفا پلیئر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ تھام لیا

چمپیئنز لیگ ونر 2017 کے ونر اسٹار اسٹرئیکر کرسچیانو رونالڈ نے مسلسل دوسری بار ’یو ایفا پلیئر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔بیسٹ ڈیفینڈر اور بیسٹ مڈ فیلڈر کا ایوارڈ بھی ریال میڈرڈ کے حصے میں آیا۔

بیسٹ پلیئر کے لئے لیونل میسی اور یوونٹس کے گیان لوگی بوفون کا نام بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تاہم بوفون گول کیپر آف دی ایئر کاایوراڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئےاور میسی کوئی ایوارڈ نہ جیت سکے۔

بیسٹ مڈ فیلڈر اور بیسٹ ڈیفینڈر کا ایوارڈ بھی ریال میڈرڈ کے حصے میں آیاجہاں لوکا موڈریچ مڈ فیلڈر آف دی ایئر جبکہ سرجیو راموس ڈیفینڈر آف دی ایئر قرار پائے ۔

تازہ ترین