مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی مہم کا مقصد نیب ریفرنسوں پراثرانداز ہونا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف مجھے کیوں نکالا کی گردان نہ کریں، عدالتی فیصلہ اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیں، اردوترجمہ پڑھنے سے نوازشریف کو ہر سوال کا جواب مل جائے گا۔
پرویزالٰہی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بار کونسلیں متحد ہوکر ن لیگ کی عدلیہ مخالف مہم کا نوٹس لیں، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم اور وکلاء نیب ریفرنسز کا فیصلہ 6 ماہ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔