پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ جنگلہ لیکس شہبازشریف کو گرفتار کروائے گی، عدالتوں کو للکارنے والے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
عیدالاضحی کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہبازشریف کو جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کا جواب ہی نہیں حساب بھی دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی کی قربانی قبول ہوئی، چھوٹے کی باری بھی آنے والی ہے، اورنج لائن ٹرین کو ہم نے شروع ہی سے ڈالر بناؤ ٹرین کہا، اب ثابت ہو گیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ ڈالر جس نے بنائے اس کا نام شہبازشریف ہے۔