• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا بینظیر سے موازنہ درست نہیں، چوہدری نثار

Marium Comparison With Benazir Is Not Correct Chaudhry Nisar

ﷰچوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بینظیر بھٹو سے موازنہ درست نہیں، دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

بینظیر بھٹو نےجیلیں کاٹیں اورصعوبتیں برداشت کیں،وہ جیو ٹی وی کے پروگرام ’’جرگہ‘‘میں گفتگو کررہے تھے جو ہفتے اور اتوار کو نشر ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مریم نواز کو پہلے عملی سیاست میں حصہ لے کر خودکو ثابت کرنا ہوگا، بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں،انہیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے،بچے بچے ہوتے ہیں ان کو لیڈر نہیں مانا جا سکتا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کردار صرف میاں نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔

 

تازہ ترین