• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موناکو دھماکا: یوکرین کا آئل ٹائیکون بیوی بچے سمیت شدید زخمی

موناکو میں دھماکے سے یوکرین کا آئل ٹائیکون واڈم ارمولیو (Vadim Ermolaev)، اس کی بیوی اور بچہ زخمی ہوگئے ہیں۔ 

موناکو کے وزیر کرسٹوفی میرمین (Christophe Mirman) کے مطابق یہ ریاست کی تاریخ میں دہشتگردی کا ممکنہ طور پر پہلا واقعہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی آئل ٹائیکون اور اس کی اہلیہ کی حالت نازک ہے۔ 

جوڑے میں سے ایک کی عمر پچاس سال اور دوسرے کی عمر ساٹھ سال ہے جبکہ کمسن بچے کی حالت سنگین مگر مستحکم ہے۔ 

مونکو پولیس نے تاحال زخمیوں کی شہریت کی تصدیق نہیں کی، ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پہلے ایک شخص کو عمارت کے داخلی حصے پر بیگ رکھ کر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید