رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک راحت پیسکو کے 132 کے وی بنوں گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے، زبردستی بنوں گرڈ اسٹیشن سے تمام فیڈرز آن کرا دیے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق زبردستی فیڈرز آن کرانے سے سسٹم اوورلوڈ ہوگیا، بنوں گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
پیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک راحت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔