• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نےکلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت میں جواب داخل کرادیا

India Submitted Memorial In Icj In Kulbhushan Yadev Case

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نےعالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو سے متعلق جواب داخل کرادیا۔

پاکستان عالمی عدالت میں اپنا جواب دسمبر میں داخل کرائے گا۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کےالزام میں گرفتار ہے ۔

عالمی عدالت نے 15مئی 2017ء کے فیصلے میں کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف نے 16جون 2017ء کو بھارت کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا، جبکہ پاکستان کو جواب جمع کرانے کے لیے 13دسمبر2017ء کی تاریخ دی گئی ہے۔

پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کوجواب دینے کے لیے تین ماہ کا وقت ہے، بھارت کا کیس مضبوط نہیں، پاکستان کے پاس عدالت میں پیش کرنے کو بہت کچھ ہے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کا کیس مضبوط نہیں، پاکستان کے پاس عدالت میں پیش کرنے کو بہت کچھ ہے۔

اشتر اوصاف نے یہ بھی کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے 15مئی2017ء کے فیصلے میں کل بھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین