وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان ا ور چین مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین سی پیک سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ملک مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے، سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی بلوچستان کو شمالی اور جنوبی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
چینی سفیر نے پاکستان کی سول آرمڈ فورسز کی پیشہ وارانہ استعداد کو بہتر بنانے کے لئے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔