اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )برطانیہ کااعلیٰ سطح تجارتی وفد برطانوی وزیر تجارت کی قیادت میں پیرسے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد وفاقی وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریگا، ذرائع کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت میں اضافے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے اور بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور پاکستان کی باہمی تجارت میں اضافے سے متعلق مختلف آپشن پر غور کیا جائیگااس وقت پاکستان اور برطانیہ کے مابین سالانہ تجارتی حجم دو ارب ڈالر(دو کھرب 16ارب روپے ) ہے ، پاکستان بریگزٹ کے بعد برطانیہ کسیاتھ نئے جی ایس پی پلس معاہدے کا خواہ ہے ، برطانوی وفد اسلام آباد میں کھجور فیسٹول میں بھی شرکت کریگا۔