• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو ہوگا، ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے  اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار سخت موقف کے حامل ہیں۔ایران کےحوالے سے ہم بہت زیادہ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران سے متعلق بھی بات ہوئی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کےساتھ بات چیت جمعرات کو ہوگی، وہ ایسی چیزیں مانگ رہے ہیں جو آپ نہیں کرسکتے، ایران افزودگی کرنا چاہتا ہے جو ہم نہیں مان سکتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید