• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیمش فالکنر کا پاکستان کی امن کی خواہش کا خیر مقدم

بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ ہیمش فالکنر سے ملاقات میں بھارت کے یک طرفہ فوجی اقدامات کو خطے کے لیے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔

پاکستانی وفد کی برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ ہیمش فالکنر سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں  ہیمش فالکنر نے پاکستان کی امن کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔

ہیمش فالکنر نے تمام تنازعات کے پرامن حل اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے برطانیہ کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید