• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکا، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید

5 Including Tehseeldar Killed In Remote Controlled Blast In Bajaur Agency

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد شہید جبکہ ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، شہدا میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی بھی شامل ہیں۔

دھماکا تحصیل ماموند میں سڑک کے کنارے ہوا۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھماکے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کے عفریت کو شکست دینی ہے، دشمن پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

تازہ ترین