• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں سیلابی صورتحال، وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں سیلابی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ایم ڈی واسا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور چیف سیکریٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلادھار بارش نے جل تھل کر دیا۔ 230 ملی میٹر سے زائد بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو کر گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 23 فٹ جبکہ کٹاریاں میں 22 فٹ بلند ہے۔ نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ 

ریسکیو، واسا اور سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہو گئے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں 230 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے، عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں موجود ہے، نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے، کٹاریاں کے مقام پر 20 فٹ اور گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 19 فٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید