کوئٹہ میں یکم سے 10محرم الحرام کے دوران دفعہ144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق یکم سے 10محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پابندی شہر میں امن وامان کے قیام اور تخریب کاری کے سدباب کے پیش نظر عائد کردی گئی ہے۔