• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آ فریدی اور پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے درمیان دوری مزید بڑھ گئی ہے، جیو کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ شاہد آفریدی تیسرے ایڈیشن میں’’ پشاور زلمی‘‘ کا حصہ نہیں ہونگے۔ شاہد آفریدی اپنی سابقہ فرنچائز سے خاصے نالاں دکھائی دیتے ہیں اور اس کا ایک عملی مظاہرہ انہوں نےمیران شاہ میں پیس کپ کرکٹ میچ میں اپنی کٹ پر پشاور زلمی کے لوگو نہ لگا کر کیا۔ ان کی کٹ پر ’’پاکستان آرمی‘‘ کا اضافی لوگو لگا تھا۔

تازہ ترین