ملتان(سٹاف رپورٹر)کینڈا میں مقیم پاکستان کی نامور شاعرہ زشاہینہ کشور نے سینئر سیاستدان مخدو م جاوید ہاشمی سے ملاقات کی ،اس دوران ادبی و سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔جاوید ہاشمی نے کہا شاہینہ کشور نے دوران ملازمت اپنے فرائض انتہائی لگن اور ایمانداری سے سر انجام دئیے، ،شاہینہ کشور نے اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،شاعرہ نے کہا کہ انکا تعلق لاہور سے ہے تاہم ملتان تعیناتی کے دوران جاوید ہاشمی سے اچھی ملاقاتیں رہی ہیں،جمہوریت کی بقا کیلئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔