• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کی شہ رگ ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

The Transit Is The Aorta Of National Economy Governor State Bank

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کی شہ رگ ہے ، نیشنل بینک کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بیرونی خسارے پر قابوپانا ہے تو ترسیلات کو بڑھانا ہو گا ۔

تقریب کا اہتمام ہنڈی حوالے کی سدباب مہم کے آغاز پرمنعقد کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے بینکوںکو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اخراجات کم کریں تاکہ زیادہ لوگ قانونی طریقہ اپنائیں۔

صدر نیشنل بینک نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ ادائیگیوں کا توازن آزمائش میں ہے، ترسیلات بڑھانا مسئلے کا حل ہے۔ جائز طریقے سے بھیجی جائیں تو فائدہ ملک کا ہوگا۔ بینک اپنی خدمات اور ڈیلیوری کے طریقہ کار کو بہتر بنائے تاکہ صفارفین کو وقت پر رقم مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے یہ مہم شروع کی جارہی ہے جس کی میڈیا میں تشہیر ہوگی۔

سعید احمد نے مزید کہا کہ آمدنی کے ذرائع پر بڑے بڑے کیسز بن رہے ہیں، جن سے وہ لوگ پریشان ہے جو ہنڈی حوالے سے اپنے ترسیلات وطن عزیز بھیج کر لائے ہیں، انہیں سسٹم میں لانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

 

تازہ ترین