• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کے ساتھ تصاویر،رنبیر نے خاموشی توڑ دی

ماہرہ خان کے ساتھ سیگریٹ نوشی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے خاموشی توڑ دی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور نے کہا کہ ماہرہ خان کی عزت کرتا ہوں ،تنقید کرنے والے یہ بھی نہیں دیکھ رہے کہ وہ ایک خاتون ہے۔

پاکستانی اداکارہ کے دفاع میں انہوں نے مزید کہا کہ ماہرہ خان کے بارے میں غیرمنصفانہ باتیں کی جارہیں ہیں، فیصلے سنانے والے اور ان کو نشانہ بنانے والے یہ بھی دیکھیں کہ وہ ایک عورت ہے۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کی شخصیت اور ان کی کامیابیوں کی وجہ سے ان کا احترام کرتا ہوں ،مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ پاکستانی اداکارہ کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا بند کردیں۔

ماہرہ خان اور رنبیر کی دوستی کا آغاز دبئی کے گلوبل ٹیچر پرائز گالا سے ہوا اور اس کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی خوب ہوئے لیکن دونوں نے اپنے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی، اس مرتبہ رنبیر اور ماہرہ نیو یارک میں ایک ساتھ دکھائی دیے ہیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

دوسری طرف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی گزشتہ روز نیو یارک میں لی گئیں تصاویر نے جہاں کئی مداحوں کے ذہن میں سوالات کھڑے کر دئیے ہیں وہیں رنبیر کے والد رشی کپور بھی بیٹے کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالات سے تنگ دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی وائرل تصاویر پر رشی کپور کا کہنا ہے تھا کہ رنبیر ایک نوجوان لڑکا ہے اور اس کا جس سے دل چاہے وہ مل سکتا ہے، میں نے بھی آج ہی یہ تصاویر دیکھی لیکن مجھے ان سے کچھ فرق نہیں پڑتا لہٰذا مجھے ان سے دور ہی رکھا جائے۔

رشی کپور نے مزید کہا کہ رنبیر کپور ایک نوجوان اور پر کشش اسٹار ہے اگر کوئی اس طرح سے اْس کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنا چاہتا ہے تو اسے نہیں کرنا چاہیے۔

تازہ ترین