• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں اردوزبان کی ترویج و ترقی کیلئے بھر پور جدوجہدکریں  گے، لارڈ قربان حسین

لوٹن (نمائندہ جنگ) برطانیہ کےدارالامراء کے معزز رکن لارڈ قربان حسین نےکہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تمام خطوں کے باشندے صرف اردو زبان ہی نہیں بلکہ پاکستان سے بھی والہانہ پیار اور محبت کرتے ہیںوہ اردو اور پاکستان کے ساتھ عقیدت و احترام کے مضبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور آزادکشمیر ہی نہیں مقبوضہ کشمیر کی بھی سرکاری زبان اردو ہے۔

اور ہم برطانیہ میں اردو زبان کی ترویج و اشاعت اور ترقی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے تاکہ یہاں پر تلفظ کی غلطیوں سے پاک اردو بولی اور لکھی جاسکےاورا ہماری نئی نسل کا بھی اردو سے رابطہ رہے۔

وہ گزشتہ شب لوٹن کونسل چیمبر میں بزم اردو لوٹن کے زیر اہتمام پہلے اردو مشاعرہ سے بطور صدر تقریب خطاب کررہے تھے ۔

ان کے خطاب سے قبل متعدد شعراء، ادبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے لارڈ قربان حسین کی جانب سے برطانوی ہاوس آف لارڈز اور کئی عالمی فورموں پر پاکستان اور کشمیر کی موثر نمائندگی کرنے اردو محاذ پر متحرک ہونے پر زبردست الفاظ میں خیرمقدم کیا اور لوٹن میں مقیم بالخصوص کوٹلی سے متعلق تارکین وطن کی اردو سے عشق کی حد تک لگاؤ کوشاندار انداز میں سراہا۔ خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر منتظمین بزم اردو کے سید حسین شہید سرور، سید عابد گیلانی، سید کاظم گیلانی، شبیر ملک ، چوہدری محمد شریف اور شیراز خان کی جملہ کاوشوں کو زبردست الفاظ اور تالیوں کی گونج میں سراہا جبکہ سید حسین شہید سرور کی اس حوالے کاوشوں کو خصوصی طور پر پزیرائی بخشی گئی۔لارڈ قربان حسین نے اپنے خطاب میںکہا کہ اردو کے حوالے لندن ، بریڈفورڈ، برمنگھم، مانچسٹر اور بعض دیگر علاقوں میں بہت کام ہورہا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ اس سارے کام اور مختلف احباب کی کاوشوں کو مربوط کیا جائے اردو زبان کی کسی بھی طور خدمت انجام دینے والے افراد اور تنظیموں کو اعلیٰ ایوارڈز دیے جائیں اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے بزم ادب لوٹن اسی سلسلے کی ایک کاوش ہے۔ مہمان خصوصی پاکستان کے نامور مرثیہ نگار صفدر ہمدانی نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ لارڈ قربان حسین اردو کی طرف توجہ دیتے ہیں۔انہوں نے بہت بڑے کام کا بیڑہ اٹھایا ہے۔اس کو جاری رکھا جائے انہوں نے مشاعروں کے متعلق کہا کہ مشاہرہ تہذیب ہے، کلچر ہے جبکہ شعر کے ساتھ ساتھ شاعری ایک وژن کا نام ہے۔شاعر کو آنے والے وقت کا بھی ادراک ہوتا ہے۔ ماضی میں سرکاری ٹی وی کی ہر دل عزیز نیوز کاسٹر اور شاعرہ ماہ پارہ صفدر نے کہا کہ جب وہ بی بی سی اردو سروس سے وابستہ تھیں تو ایک شعبہ کے خطوط سیکشن میں کوٹلی سے سب سے زیادہ خطوط آتے تھے جبکہ لوٹن اور برطانیہ میں بھی کوٹلی کے احباب اردو کے لیے جو کاوشیں انجام دے رہے ہیں وہ لائق تعریف ہی نہیں لائق تقلید بھی ہیں ۔شریک مہمان برمنگھم سے نامور شاعرہ ڈاکٹر نگہت افتخار، پاکستان سے اعزازی مہمان مشہور شاعر احسان شاہد اور لوٹن کے ڈاکٹر صفدر سعید نےکہا کہ بزم اردو لوٹن ، انگلستان کے اردو ادب میں ایک نیا اور شاندار اضافہ ہے آج لوٹن ٹاون ہال میں بزم ادب لوٹننے اہم شخصیات کو اکٹھا کر کے ایک اعلیٰ روایت قائم کی ہے۔احسان شاہد نے کہا کہ لوٹن سے اردو لکھنے والوں کو دنیا بھر میں پڑھا جاتا تھا اب یہاں سے اردو تنظیم کا آغاز کر کے ایک احسن اقدام اٹھایا گیا ہے۔ لندن سے ڈاکٹر عدیم مرتضی نے کہا کہ لارڈ قربانحسین اردو نواز بھی ہیں۔ اور کہا کہ کشمیر کی محبت تو ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے۔ چئیرمین بلڈنگ برجز راجہ اکبر داد خان نے کہا کہ آج بزم ادب لوٹن کی شکل میں ایک نئے پھول کا اضاف ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ راولپنڈی گارڈن کالج میں زیر تعلیم تھے کوئی عرصہ 40 سال پہلے سےرشیدہ سلیم سیمی کا یہ شعر ان کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے

تازہ ترین