• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن سے پاکستان کیلئے روانہ

لندن (وقار زیدی) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی ان کے ہمراہ پاکستان جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے ساتھ فیملیز کی خواتین بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے مختصر بات چیت کی اور اکثر سوالات کے جواب نہیں دئیے۔ انہوں نے صحافیوں کے اس سوال کا بھی جواب نہیں دیا کہ اسحق ڈار کیا نیب مقدمات کا سامنا کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین