• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، دو پروفیسر کی سنڈیکیٹ کی نمائندگی کیلئے پولنگ شروع

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی ووٹ کاسٹ کررہے ہیں
وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی ووٹ کاسٹ کررہے ہیں

جامعہ کراچی کی سینیٹ سے دو پروفیسر کی سنڈیکیٹ کی نمائندگی کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

جامعہ کراچی کے تمام پروفیسرز اور شعبوں کے چیئرمین و ڈائریکٹرز ووٹ ڈال رہے ہیں۔

دو نشستوں کے لیے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جس میں پروفیسر صالحہ رحمٰن، پروفیسر صوبیہ آفتاب، پروفیسر شاہ علی القدر، پروفیسر مقصود انصاری، ڈاکٹر فردوس، پروفیسر روحی احمد اور پروفیسر انتخاب الفت شامل ہیں۔ 

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔

قومی خبریں سے مزید