• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ایم سی میں شکایات اندراج کیلئے آن لائن سسٹم کا آغاز

پشاور(جنرل رپورٹر)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) پشاور میں شکایات درج کرنے کیلئے آن لائن سسٹم کا آغاز کردیا گیا، عوام اپنی شکایات اور رائےآن لائن رجسٹرکراسکیں گے، ہسپتال ترجمان کے مطابق آن لائن شکایات کےاندراج کرنے کیلئے سب سے پہلے اپنا لاگ ان ایڈریس بنائیں جسکے بعد ایچ ایم سی کی ویب سائٹ پر شکایات درج کی جاسکتی ہیں، انتظامیہ نے شکایات مکمل شواہد کیساتھ درج کرانے کی ہدایت کی ہے جن کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبرکےمطابق مریضوں کو بہترسہولیات مہیاکرنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور مریضوں کی شکایات دورکرنے کی ہر ممکن کوشش کیجائے گی۔
تازہ ترین