کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) آبادی اور ضرورت کے پیش نظر خصوصاً کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں مزید انٹر کالجز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار بی پی ایل اے کے مرکزی صدر پروفیسر محمد سعید مندوخیل جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد اقبال سملانی پروفیسر امداد بلوچ پروفیسر عابد کاکڑ پروفیسر محمد بخش لانگو پروفیسر شیریں گل کاکڑ پروفیسر راحیلہ رمضان پروفیسر نصراللہ خان کاکڑ پروفیسر امجد حسین پروفیسر سید شیر محمد پروفیسر منصور بلوچ پروفیسر ریاض کھوسہ پروفیسر ممتاز احمد پروفیسر یوسف کبزئی پروفیسر ادریس جعفر پروفیسر محمد کلیم ناصر اور پروفیسر علی بابا تاج نے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے نے کہا کہ طلبا اور طالبات کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے موجودہ کالجز پر داخلے کا بوجھ بڑھ گیا ہے جس کی واضح مثال سائنس کالج میں سیکنڈ شفٹ کا آغاز ہےصوبے کے غریب طلبا اور طالبات داخلے کیلئے نجی اداروں میں داخلہ لینے سے قاصر ہیں ۔ نئے کالجز کے قیام سے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو سکتے ہیں۔ بی پی ایل اے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں مزید نئے انٹر کالجز کا قیام عمل میں لائے۔