کوئٹہ(سٹی ڈیسک)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ سہ روزہ دورے پر منگل 26 ستمبر کوئٹہ پہنچیں گے،دورے کے دوران وہ کچلاک میں زیر تعمیر الخدمت سکول و ٹیوب ویل،بروری روڈ پر زیر تعمیر ایمانا الخدمت ہسپتال کا دورہ اور کام کا جائزہ لیں گے،دورے کے دوران وہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات اور اجلاس میں شرکت بھی کریں گے،جبکہ وہ کوئٹہ میں الخدمت چائلڈپروٹیکشن سینٹر،الخدمت ڈائگنوسٹک سینٹر کا بھی جائزہ لیںگے،؎وہ آئی ٹی یونیورسٹی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذمہ داروںسے بھی ملاقات کریںگے۔