ملتان(سٹاف رپورٹر) سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ محرم الحرام اخوت، بھائی چارہ، رواداری اور یک جہتی و یگانگت کا درس دیتا ہے، محرم الحرام کے دوران ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر امن و امان کی مثالی فضا کو یقینی بنانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی امتیاز گلزار چٹان کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،ایم این اے ملک عامر ڈوگر،مئیرملتان چوہدری نوید الحق ارائیں،ڈپٹی مئیر حاجی سعید انصاری، احسان الدین قریشی،ایم پی اے رانا طاہر شبیر،رانا شاہد الحسن،ملک انور علی ودیگر نے کہا کہ پوری قوم مذاہب و مسالک سے بالاتر ہو کر امن و محبت کی فضا کو قائم کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے ،تقریب میں ن لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اطہر ممتاز،شاہد مختار لودھی،منیر لنگاہ،ارشد بوٹا،عابد باکسر،بابو نفیس انصاری،آصف اخوانی،چیئرمین اسلم ہمایوں،اعجاز رجوانہ،اختر عالم قریشی،شاہد عالم قریشی،راو ابرار،مولانا عبدالرحیم گوجر،فلک شیر بھٹی ،راو ندیم اصغر،عبدالغفار جی ایم،شیخ یونس امیر بخش کمبوہ،رانا غفار طالب،رانا تنویر ودیگر بھی موجود تھے۔