کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کسٹمز عملے نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس قبضے میں لے لی کلکٹر کسٹم کوئٹہ اشرف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹم زبیر شاہ نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم پروینٹو مقبول بلوچ کی سر براہی میں ٹیم تشکیل دی جس نےمغربی بائی پاس پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی جس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کرچیک کرنے کی کوشش کی گئی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی اسی دوران ڈرائیور گاڑی کو کلی ترین کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گیا کسٹم کے عملے نے گاڑی قبضے میں لے کر اس کی تلاشی لی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 98 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ،درایں اثنا کلکٹر کسٹم کوئٹہ اشرف علی خان نے اخبار نویسوں سے گفتگو میں کہا کہ کسٹم کا عملہ منشیات اور دیگر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا نے کےلیے بھر پو ر کا رروائی کر رہا ہے۔