کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سول جج کوئٹہ زون نے جی ٹی اے ضلع کوئٹہ کے صدر سید عبدالعزیز جنرل سیکرٹری عبدالمجید ملکانی کی درخواست پر جی ٹی اے ضلع کوئٹہ کے پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کو کالعدم قراردیا عدالت کے احکامات کے مطابق ساڑھے پانچ ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دینے کے اختیارات سیکرٹری جنرل کے پاس نہیں ہیں4مئی کو انتخابات ہوئے قلم دوات پینل نے کامیابی حاصل کی اور23 ستمبر کو حلف برداری کی ہے 22ستمبر سیکرٹری جنرل یار جان بزنجو نے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو 6 اکتوبر کو طلب کیا ہے ۔