• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ احسن اقبال نے چین سے واپسی پر نہ وی آئی پی لائونج استعمال کیا عام مسافروں کی طرح سفر کیا

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گزشتہ ماہ کے پہلے عشرے میں چوہدری نثار علی خان کی جگہ وزارت داخلہ سنبھالتے ہی بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بین الاقوامی آمد اور روانگی لائونجوں میں انہوں نے خود بھی نہ تو وی آئی پی لائونج استعمال کیا نہ ہی کوئی پروٹوکول لیا وہ عام مسافروں کی طرح امیگریشن افسر کے کیمرے کے سامنے قطار میں کھڑے ہو کر آئے پاکستان واپسی کی مہر اپنے پاسپورٹ پر لگوائی اس کے بعد عام مسافروں کے ساتھ بیگج بیلٹ پر اپنے اٹیچی کیس کا انتظار کیا خود ہی اسے لیکر ایئرپورٹ سے گھر روانہ ہوگئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر بشیر بھی ان کے ہمراہ چین کے دورے سے وطن واپس آئے۔

تازہ ترین