• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈو مور کہنے والوں کو احسن اقبال کا نومور کا پیغام

Ahsan Iqbal No More Message To Do More Talk

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نےکہا ہے کہ اب کوئی آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف سے رشتہ ٹوٹنے والا نہیں، ڈو مور کہنےوالوں کو پیغام دیتا ہوں نو مور، نومور، بہت ہوچکا۔

اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کی خواہش رکھنےوالے آ​ئین اور قانون کے دشمن ہیں، چور دروازے کا قانون سیاسی جماعتوں کو قیادت سے جدا نہیں کر سکتا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہر انتقامی ہتھکنڈے کا سامنا کیا، نواز شریف آپ کی شرافت کی وجہ سے ہمیں آپ سے لگاؤ ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی تو دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا، ہمارا نوازشریف سے جو رشتہ ہے وہ ٹوٹنے والا نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کا خواہشمند آ​ئین، انصاف، پاکستان کادشمن ہے، پاکستان کی سیاست اور جمہوریت پر عوام کا حق ہے ۔

تازہ ترین