کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہر اللہ کی قیادت میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی عبدالولی حاجی حبیب اللہ مفتی صالح محمد سجاد ٗ ملک عنایت اللہ پر مشتمل وفد نے کمشنر کوئٹہ محمد امجد خان سے ملاقات کی اور انہیں چمن میں لوکل سرٹیفکیٹ امن وامان کے مسائل کے علاوہ کوئٹہ کے مسائل سمیت دیگر صورتحال سے آگاہ کیا اور بعض مسائل کے متعلق تحریری درخواست جمع کی گئی کمشنر کوئٹہ امجد خان نے کہا کہ جہاں تک انکے اختیارات میں ان مسائل کا تعلق ہے انشاء اللہ انہیں فوری طو رپر حل کریں گے اس موقع پر کمشنر کوئٹہ نے ڈی سی قلعہ عبداللہ سے فون پر گفتگو کی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ انشاء اللہ ہمارا دفتر عوام کی خدمت کیلئے کھلا ہے کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ ہم نے شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔