کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کوموسم گرم اور خشک ر ہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران کراچی سمیت سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دورن کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ،ژوب 34 ، سبی 44، زیارت 34، نصیرآباد 40، جعفرآباد 40، قلات 26، خضدار 35، تربت 44، لسبیلہ 45 اور گوادر میں39،ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔