• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازار حصص، ہنڈریڈ انڈیکس میں 266پوائنٹس کی کمی

Market Share Hundred Index Loses 266 Points

ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل چوتھے روز بھی منفی رجحان پر 266پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی حصص بازار میں مندی کے بادل چھائے رہے ،چار روز میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1074 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ۔

کاروبار کے چوتھے روز بھی یہ سلسلہ جاری رہا، کاروبار کے دوران فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 669 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 39 ہزار 834 کی کم سطح تک دیکھا گیا۔

تاہم آج کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 266پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 237 کی سطح پر بند ہوا اور چار روز میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1074 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری سے گریز کررہے ہیں۔

تازہ ترین