• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی آلودگی یورپ میں ہر سال 5 لاکھ جانیں لے لیتی ہے، رپورٹ

Air Pollution Kills More Than 500000 Europeans Every Year

یورپ میں ہر سال فضائی آلودگی سے قبل از وقت جان کی بازی ہارجانے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ ہوگئی۔

یورپین ماحولیاتی حکام کے مطابق براعظم یورپ پر فضا کا معیار آہستہ آہستہ بہتر ہوتا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود فضائی آلودگی سے ہر سال 5 لاکھ افراد قبل از وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

یورپین ماحولیاتی ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2014 میں معدنی ایندھن کے جلنے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے باعث 41 یورپین ممالک میں 5 لاکھ 20 ہزار 4 سو قبل از وقت اموات ہوئیں جبکہ 2013 میں 5 لاکھ 50 ہزار اموات ہوئی تھیں۔

تازہ ترین