• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے اسکول بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے صوبے کا پہلا سرکاری اسکول بنانے کا اعلان کردیا۔

مریم نواز نے بچوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والے ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روایتی طریقے سے ہٹ کر عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب مریم نواز نے سات لاکھ طلبہ کو چشمہ اور آلۂ سماعت فراہم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمن کمپنی کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کو ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید