• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائیوں کو بھائیوں سے جوڑ دیا، تفریق ختم کردی: مصطفیٰ کمال

Brothers United With Brothers Eliminates Differences Mustafa Kamal

پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال کا کہناہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے علاقے قومیتوں میں بٹے ہوئے تھے، آج ہم نے بھائیوں کو بھائیوں سے جوڑ دیا ہے اورتفریق ختم ہوگئی ہے۔

میرپورخاص میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہناتھاکہ اگر لوگ سمجھتے ہیں ہمارے پاس مسائل کا حل ہے تو ہمیں آزمائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ماؤں کی اموات کی سب سے زیادہ شرح سندھ میں ہے، ستر سال سے تقریر کرنے والوں کی باتیں پانچ فیصد بھی سچ ثابت ہوتی تو آج ہمارا ملک یورپ ہوتا۔

ٹنڈو الہٰ یار میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ہر جماعت سے ایم کیوایم کے قائد کاخاتمہ کرنا پڑے گا، ایک آواز پر جان دینے والے کا آج کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہے۔

تازہ ترین