• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ایکشن ہیرو جیکی چین کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ نئی ایکشن فلم دی فورنرکا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔فلم آج ریلیز کی جائے گی۔

ہدایتکارمارٹن کیمبل کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ریسٹورٹ کے مالک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی بیٹی بم دھماکے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے ۔

بیٹی کی موت کا غم اس شخص کی زندگی بدل دیتا ہے جو بدلہ لینے کی ٹھان لیتا ہے اورجرائم پیشہ افراد سے ٹکرا جاتا ہے۔

معروف ناول پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار نامور ایکشن ہیرو جیکی چین نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پیئرس بروسنن، لیو ٹاؤ، کیٹی لیونگ اورچارلی مرفی شامل ہیں۔

 

تازہ ترین