• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبح سات بجے اٹھنا صحت کے لئے مضر ہے؟

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ صبح جلدی اٹھنے والا ہمیشہ تندرست و توانارہتا ہے مگر صبح سات بجے اٹھنا صحت کے لئے مضر ہے... اس بات میں کتنی سچائی ہے؟

بہت سے لوگوں کو آٹھ بجے آفس پہنچنے کے لئےصبح سات بجے یا اس سے بھی پہلے اٹھنا پڑتا ہے اور وہ انہیں جدو جہد اور مشقت کا کام لگتا ہے۔

ایسے لوگوں کا مشاہدہ ہے کہ صبح سات بجے اٹھنے سے ان کی نیند پوری نہیں ہوتی جو کہ مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے جن میں دل اور جگر کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔

اگر صبح سات بجے اٹھنے والے افراد کی نیند کا موازنہ صبح آٹھ بجے اٹھنے والوں سے کیا جائے تو ایک گھنٹے کی مزید نیند لینے کی افادیت پتہ چل جاتی ہے۔

ایسے لوگ جو صبح آٹھ بجے اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں ،ان کے خیال میں وہ بھرپور نیند لے کے اٹھتے ہیں۔

2012 کی ایک امریکی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مغربی دنیا کی دو تہائی آبادی اسی ایک گھنٹے کے فرق کی نیند کی خرابیوں میں مبتلا ہے۔

جن افراد میں ایک گھنٹے کے فرق کی نیند کا یہ مسئلہ ہے ان کو اپنے کام کے اوقات تبدیل کرنے ہوں گے کیونکہ اس سے دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

2015 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نوجوانوں کے لئے اسکول کے اوقات صبح 8 بجے سے تبدیل کر کے 10 بجے معین کرنے چاہئے۔اس تبدیلی سے نوجوانوں کو تھکاوٹ، بے چینی ، اور موٹاپے کی بیماریوں سے دور کیا جا سکتا ہے۔

 

تازہ ترین