• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی علاقے گوام پر میزائلوں کی بوچھاڑ کردینگے، شمالی کوریا

Well Launch A Salvo Of Missiles On Guam North Korea

شمالی کوریا نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ وہ امریکی علاقے گوام پر میزائلوں کی بوچھاڑ کردے گا، شمالی کوریا کی جانب سے یہ دھمکی جزیرہ نما کوریا میں ہونے والی حالیہ فضائی مشق کے بعد سامنے آئی ہے۔

کم جونگ ان کی حکومت نے انتباہ کیا ہے کہ امریکا کی جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکا مشق نے ہمارے اس عزم کو مزید پختہ کردیا ہے کہ امریکا کو آگ سے سدھایا جانا چاہئے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ سخت ترین اقدام کرنے کیلئے ان مشقوں نے ہمارے ہاتھوں کو ہتھیاروں کے قریب کردیا ہے۔

یہ بیان منگل کی شب شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرنے والے دو امریکی ایئرفورس کے سپر سانک بھاری بمبار طیاروں کی جزیرہ نما کوریا پر پرواز کے بعد سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین