• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی راہداری کیخلاف بھارت نے سیل قائم کر رکھا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (صباح نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ ہم ہر صورت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی حفاظت بھی کرینگے اور اس منصوبہ کو مکمل بھی کرینگے۔ سی پیک منصوبہ کسی ملک کے خلاف نہیں، بھارت نے سی پیک منصوبہ کے خلاف ʼʼراʼʼ کے ماتحت ایک سیل قائم کیا ہے،بھارتی سازشوں کے ثبوت موجود ہیں ،۔ بھارت کی بنیادی پالیسی ہی یہ ہے کہ کس طرح پاکستان کو غیرمستحکم کیا جائے۔،بھارتی سازشوں کے ثبوت موجود ہیں ،سی پیک کی ہر صورت حفاظت کرینگے ،نیویارک اور جنیوا میں پاکستانی مندوب روزانہ مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دینگے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ تشدد کیا ہے۔ اس مسئلہ سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر حالات کو خراب کیا ہے۔
تازہ ترین