• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بچوں کے اسپتال میں آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال سے ریسکیو کیے گئے 12 بچوں میں سے 7 طبی امداد کے دوران دم توڑ گئے۔

حکام کے مطابق اسپتال میں رات گئے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فرار ہونے والے اسپتال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں، ذمے داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید