• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے پیشِ نظر سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں شدید گرمی کے پیشِ نظر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔

صوبائی محکمۂ تعلیم کے مطابق اسکول صبح 8 کے بجائے 7 بجے کھلیں گے، پرائمری سیکشن کی چھٹی 11 بجے ہو گی جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولوں کی چھٹی 12 بجے ہو گی۔

محکمۂ تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے اوقات کار شدید گرمی کے باعث تبدیل کیے گئے ہیں۔

محکمۂ تعلیم کے مطابق  پرائمری اسکولوں کی گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی، مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ سرمائی علاقوں کے اسکولوں میں یکم جولائی سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شام کے وقت گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمٔہ موسمیات کے مطابق پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی خان میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 43 اور بنوں میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید