• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ یہ زندگی کے تمام پہلوئوں میں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی مذہب اسلام میں جامع رہنمائی موجود ہے ارشاد ربانی ہے ’’اور مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلائیں پورے دو سال‘‘۔ بچے کو دو سال تک ماں کا دودھ پلانا حکم الٰہی ہے یہ ماں اور بچے کی اچھی صحت اور بچوں کی پیدائش میں وقفے کا قدرتی ذریعہ بھی ہے۔ بچوں کی پیدائش میں وقفہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی خواتین مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار بھی ہیں۔ افسوس! ہم قرآن سے رہنمائی کی بجائے، غیر فطری طریقے اپناتے ہیں ڈاکٹروں، حکیموں کے پاس جانا غلط نہیں مگر قدرت نے ہمیں جو آسان اور مفید طریقہ بتایا ہے اس پر عمل کریں تو دنیا اور آخرت کی بھلائی نصیب ہو گی۔
(اکرام حسین )
(ikram.hussain@gmail.com)

تازہ ترین