• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے بنیاد الزام لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جاچکے،شہبازشریف

لاہور( نمائندہ جنگ )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور21کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے عوام صرف اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔ قانون اورانصاف کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔میرا دل جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے اپنے صوبے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے اورپاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں اوریہ سیاسی عناصر آئندہ عام انتخابات میں بھی ناکام رہیں گے ۔ ملتان پریس کلب کے وفد نے شکیل انجم کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ میرا دل جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، اس لئے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
تازہ ترین