• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’ سیکرٹ سپر اسٹار‘ کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی نئی فلم’ سیکرٹ سپر اسٹار‘ کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا، فلم کے ریلیز ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیاہے۔

فلم میں عامر خان راک اسٹار کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ فلم دنگل سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔

اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔

عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں زائرہ کے علاوہ مہر وی آئی جے، راج ارجن، ترتھ شرما، کبیر شیخ اور فرخ جعفر شامل ہیں۔

فلم کل نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین