• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید حکیم محمد سعید کا 20واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی(پ ر) شہید حکیم محمد سعید کا 20 واں یوم شہادت ملک بھر میں بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہیدحکیم محمد سعید کی صاحبزادی سعدیہ راشد، نواسی فاطمہ منیر احمد، ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شبیب الحسن، اسامہ قریشی نے ہمدرد کے عہدیداران ، یونی ورسٹی کی فیکلٹیز کے ڈین، ہمدرد ولیج اسکول کے اساتذہ اور طلباوطالبات نے ہمدرد یونی ورسٹی ،، مدینتہ الحکمہ میں ان کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ یاد رہے کہ حکیم محمد سعید کو 17۔اکتوبر1998کو مطب آرام باغ کراچی کے دروازے پر شہید کر دیا گیا تھا۔ شہید حکیم محمد سعید 1920 میں دہلی انڈیا میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد 1948میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں ہمدرد قائم کیا جہاں پر انہوں نے اپنی محنت اور سعی و جدوجہد سے طب مشرقی کو پروان چڑھایا اور صحت و تعلیم کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
تازہ ترین