• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرسودہ دھڑوںسے نجات کاوقت قریب ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے لاہور این اے 126 میں عزم نو کنونشن کی تیاریوں کے لیے نوجوانوں اورطلبہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلے سڑے ، کرپٹ اور ناکارہ نظام کے خاتمہ کے لیے پوری قوم میں عزم نو اور آزمائے فرسودہ سیاسی دھڑوں سے نجات کاوقت قریب ہے ۔ جماعت اسلامی کی لاہور میں طویل سیاسی ، سماجی اور انسانی خدمات کی تاریخ ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ طلبہ یوینیز بحال کی جائیں ۔ اٹھارہ سال کا نوجوان قومی سیاست میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتاہے تو یونیورسٹیز اور کالجز کی سطح پر جمہوری تربیت کے لیے طلبہ و طالبات کے جمہوری حقوق بحال کیے جائیں ۔ تمام سیاسی قومی جماعتیں اور قیادت طلبہ اور نوجوانوں کو جذباتی بنا کر اپنا الوسیدھاکرنے کی روش چھوڑ دیں ۔
تازہ ترین